سوا چار سال بعد سپریم کورٹ کا میرے حق میں فیصلہ بڑی کامیابی ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2022 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ وہ سرگودھا کے حلقہ این اے 91 سے ایک لاکھ ساڑھے 11ہزار ووٹ لےکر منتخب ہوئے تھے، سابق حکومت اور الیکشن کمیشن نے ملی بھگت سے انہیں سیٹ سے محروم کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار بھٹی نے کہا کہ این اے 91 سرگودھا سے 2018 کے الیکشن میں کامیاب ہوا،قومی اسمبلی کے اس حلقے سے ایک لاکھ ساڑھے گیارہ ہزار ووٹ لے کر منتخب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت اور سابق الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے مجھے نشست سے محروم کیا گیا آج سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ختم کرتے ہوئے، فیصلہ میرے حق میں دیاہے۔ ڈاکٹر ذوالفقار نے کہا کہ سوا چار سال بعد سپریم کورٹ نے میرے حق میں فیصلہ سنایا جو بڑی کامیابی ہے،آج مسلم لیگ ن کی ایک اور نشست میں اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی سرگودھا سے نشست قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کو بطور تحفہ پیش کرتا ہوں۔