سردار چنگیز خان ساسولی فور ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام چاغی کرکٹ گراؤنڈ دالبندین کے سلسلے میں میچ کھیلا گیا

اتوار 13 نومبر 2022 20:00

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2022ء) سردار چنگیز خان ساسولی فور ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام چاغی کرکٹ گراؤنڈ دالبندین کے سلسلے میں ایک میچ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب دالبندین اور شکاری کرکٹ کلب خاران کے درمیان کھیلا گیا ،ٹاس جیت کر قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب دالبندین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 156 رنز بنائے جس میں خلیل زیب کے 39 حاجی صدام کے 31 مسعود اظہر کے 27 اور سلمان سادگ کے 20 رنز شاملِ تھے شکاری کرکٹ کلب خاران کی طرف حسین شاہ اور سعود شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

بعد میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں شکاری کرکٹ کلب خاران کی ٹیم 144 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی جس میں پرویز نے 43 اور پذیر نے 22 رنز بنائے قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب کی طرفِ سے حاجی صدام نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ناصر رانا نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

اس طرح یہ میچ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب دالبندین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے جیت لیا مین آف دی میچ حاجی صدام قرار پائے میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض کریم حسنی اور وقار احمد نے سرانجام دئیے شاندار میچ کے مہمان خاص چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دالبندین غلام مصطفیٰ کرد تھے جنکا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔