Live Updates

عام انتخابا ت میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی ‘چوہدر ی اورنگز یب

عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کے بھرپورحامی ،برسر اقتدار دیکھنا چاہتے ہیں

منگل 15 نومبر 2022 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 137 سے ٹکٹ ہو لڈرچوہدر ی اورنگز یب نے کہا ہے کہ عام انتخابا ت میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی،حقیقی آزادی مارچ ملکی سیاسی نظام میں کرپشن اور بیرونی مداخلت کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد ہے،پاکستان کے عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کے بھرپورحامی ہیںاور اسے برسر اقتدار دیکھنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پی ٹی آئی اوکاڑہ کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ ملک سے محبت کرنے والے عوام عمران خان کواپنا ہیرو اور رول ماڈل سمجھتے ہیں،جن کے کاروبار، اثاثے ، پیسہ اور خاندان ملک سے باہر ہیں انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں ، پی ٹی آئی نے قوم کو تبدیلی کا جو خواب دکھایا اس کی تعبیر کا وقت قریب ہے پاکستان جلد امپورٹڈ حکمرانوں کے تسلط سے آزاد ہوکر حقیقی معنوں میں ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر اپنا وجود منوائے گا اور عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات