Live Updates

ض*عوام کا جم غفیر26نومبر کو حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلے گا :چوہدر ی اورنگز یب

ٴپی ڈیم ایم جماعتیں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیںکپتان کی کا ل پر عوام راولپنڈی کا رخ کرے گی

اتوار 20 نومبر 2022 18:36

` لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف این اے 137 کے ٹکٹ ہو لڈرچوہدر ی اورنگز یب نے کہا ہے کہ عوام کا جم غفیر26نومبر کو حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلے گا،پی ڈیم ایم جماعتیں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیںکپتان کی کا ل پر عوام راولپنڈی کا رخ کرے گی،26 نو مبر کو انسانوں کا سمندر امپور ٹڈ حکومت کو گھر جانے اورانتخابات کااعلان کرنے پر مجبورکردے گا ۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پی ٹی آئی اوکاڑہ کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان کے حقیقی لانگ مار چ سے پی ڈی ایم حکومت کی کا نپیں ٹانگ رہی ہیں عمران خان قوم کے حقیقی ، سچے اورنڈر لیڈ ر ہیں جنہو ں نے پاکستانی قوم کو شعور دیا اورکر پٹ مافیا کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہو گئے پاکستان کاخزانہ لو ٹنے والے پوری دنیا کے سامنے بے نقا ب ہو چکے ہیں غر یبو ں کے بچو ں کا مستقبل تار یک اوراپنے بچو ں کامستقبل روشن کرنے کے خواب دیکھنے والو ں کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

آ ج پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان شا ء اللہ عام انتخابا ت میں ہر طر ف بلا ہی بلا نظر آ ئے گا شیر او ر تیر والے منہ چھپاتے پھریں گے۔انہو ں نے کہاکہ حقیقی آزادی لانگ مار چ اپنی منز ل پر پہنچ کر ہی دم لے گا امپور ٹڈ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے کابینہ میں شامل چور وزیر مشیر جیل جانے کی تیاری کر یں کیونکہ ان کا’’ ہنی مون‘‘ کا پر یڈ ختم ہو نے والا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات