Live Updates

آزادی مارچ، پی ٹی آئی این اے 27 کا مشاورتی اجلاس

مارچ میں پشاور سے پی ٹی آئی کی خواتین بھر پور شرکت کریںگی، بینش عرفان خان

بدھ 23 نومبر 2022 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر 26 نومبر کو ہونے والے حقیقی آزادی مارچ کیلئے پاکستان تحریک انصاف این اے 27 کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود خان، نائب صدر خواتین ونگ ضلع پشاور بینش عرفان خان، سابق ایم این اے ساجد نواز خان، تحریک انصاف کے ضلعی صدر اظہر خان، ضلعی جنرل سیکرٹری فاروق خان، خان زیب خان، منیر اللہ خان اور تحریک انصاف کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے حکمت عملی طے کر نے پر تفصیلی مشاورت کی گئی،پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ضلع پشاور کی نائب صدر بیشن عرفان خان نے حقیقی آزادی مارچ میں پی ٹی آئی کی خواتین بھر پور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، انہوں نے پشاور کی خواتین باشعور خواتین ہے خواتین حقیقی آزادی کی اس جدوجہد میں عمران خان کا بھر پور ساتھ دینگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات