ٓلاہور ، پاکستان کے مظلوم عوام کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی، سید منظور علی گیلانی ایڈووکیٹ

بدھ 23 نومبر 2022 21:10

ی*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2022ء) استقلال پارٹی کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز موومنٹ سید منظور علی گیلانی ایڈووکیٹ سندھ کے دانشور خادم حسین سومرو کی کتاب ’’جی ایم سید اور داستان محبت‘‘ کی تقریب رونمائی سے صدارتی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مظلوم عوام کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔ جی ایم سید سندھ مسلم لیگ کے صدر ہے لیکن بوجوہ مسلم لیگ سے علیحدگی اختیار کرنے کے باوجود سندھ اسمبلی میں پاکستان میں شمولیت کی قرارداد پیش کر کے منظور کروائی۔

(جاری ہے)

جی ایم سید ایک سیاستدان کے ساتھ روحانی شخصیت بھی تھے، انہوں نے محبت اور امن کا پیغام دیا۔ منظور گیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت انتشار کی صورت حال ہے ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے صوبائی تعصبات کو مٹا کر استحصالی نظام کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ مقررین نے جی ایم سید کے پیغام محبت اور امن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خادم حسین سومرو، ڈاکٹر پروفیسر امجد مگسی، مس گلشن اور یوسف پنجابی نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں سابق وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری اور سید افضل حیدر کی وفات کو قومی نقصان قرار دیا اور ان کی بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی