چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب ہوئی‘ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 27 نومبر 2022 15:32

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ذمہ داریاں ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 نومبر 2022ء ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب ہوئی جہاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی، تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی، قریب میں اسٹاف کمیٹی کے سابق چیئرمین بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ وزارت دفاع نے 25 نومبر کو نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے تھے، وزارت دفاع نے جنرل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف 3 سال تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جبکہ چیئرمین جوائنٹ آف چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی 3 سال کیلئے تقرری کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

ن نوٹیفکیشن کے مطابق ‏سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا، جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی تین سال کیلئے کی گئی ہے جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرز 27 نومبر کو کمانڈ سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ وزارت دفاع کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا، جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی گئی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔