پشاورسمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اورمطلع آبر آلود رہیگا،کہیں کہیں ہلکی بارش ہوگئی، محکمہ موسمیات

جمعرات 8 دسمبر 2022 19:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) پشاورسمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اورمطلع آبر آلود رہے گا ۔کہیں پر ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم سرد اور خشک رہے گا،بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے ،پشاور میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ6 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے بالائی اضلاع چترال ،اپر سوات،اپر دیر اورکوہستان میں بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔جبکہ پشاور، مردان، رشکئی، نوشہرہ،صوابی اور ڈی آئی خان میں دھند متوقع ہے۔