Live Updates

الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم، رہنما تحریک انصاف اور مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی

اسی مہینے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی،سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئیگا‘فقت محمود سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ دم درود پڑھنے سے ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہونگے‘ مسرت جمشید چیمہ

جمعہ 9 دسمبر 2022 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا،دم درود پڑھنے سے ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہونگے، تحریک انصاف کی مہم پاکستان کو بچانے کیلئے ہے، پاکستان ہوگا تو انتخابات ہونگے،ایک طرف اینٹی کرپشن ڈے منایا جا رہا تھا اور دوسری طرف کرپشن کے بادشاہ سلیمان شہباز کا استقبال کرنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے لبرٹی چوک میں ریلی کے آغقز اے قبل رہنما تحریک انصاف شفقت محمود کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا تجربہ کار ٹیم نے 8 ماہ میں 45 فیصد مہنگائی کر دی، 22 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا دیا۔ انہوں نے کہا 2کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کروائے بغیر ان کہ جان چھوٹنے والی نہیں، ہر پاکستانی اس کرپٹ حکومت سے چھٹکارا چاہتا ہے۔

شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 130 کی ریلی ہوشربا مہنگائی، بے کار حکومت کے خلاف ہے۔ پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کو ایسے موڑ پر پہنچادیا ہے جس سے بدحالی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج سے سات مہینے پہلے پاکستان ترقی پرگامزن تھا۔ سالانہ قومی پیداوار میں چھ فیصد اضافیلہ، ٹیکسٹائل اور کنسٹرکشن انڈسٹری عروج پر تھی اور آج سات مہینے میں ملک کو تباہ کر دیا گیا۔

اس وقت عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے ہر طرف لوگ بے روزگار نظر آرہے ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت نے اپنے اور اپنے بچوں کے مقدمات ختم کروائے۔شریف خاندان اور آصف زرداری کی لوٹ مار پر نیب کیسز بدل کر پردہ ڈال دیا گیا۔ ایک لٹیرا جو چار سال سے فرار تھا آج واپس آگیا۔ سولہ ارب روپیہ شریف فیملی کے اکاؤنٹس سے نکلے وہ کیسز بھی ختم کر دیئے گئے اور مقدمے کے گواہ اس جہان سے رخصت ہو گئے۔

ملک کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے فوری الیکشن کا انعقادکروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب جمہوری ملکوں میں بحران آتا ہے تو عوام کی مرضی کی حکومت لائی جاتی ہے۔ پاکستان میں بھی نئی حکومت استحکام لائے گی۔ انہوں نے کہا اسی مہینے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔ یہ ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے عمران خان ہر صورت انتخابات میں جیتے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات