Live Updates

گیس کنکشنز پر پابندی ہٹانے کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی ہے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کا قومی اسمبلی میں جواب

منگل 13 دسمبر 2022 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2022ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری حامد حمید نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے نئے کنکشنز پر پابندی عمران خان نیازی کے دور میں لگائی گئی، اس پابندی کو ہٹانے کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی ہے، ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ طلب اور رسد کو دیکھ کر کی جارہی ہے، 28 فیصد آبادی کو پائپ لائنوں کے ذریعے جبکہ 72 فیصد کو متبادل ذرائع سے ایندھن کی فراہمی ہو رہی ہے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں قادرخان مندوخیل کے کراچی این اے 249 میں خصوصی اور ملک میں عمومی طور پر گیس کی قلت کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں حامد حمید نے کہا کہ ملک میں گیس کے نئے کنکشنز پر پابندی عمران خان نیازی کے دور میں لگائی گئی۔ اس پر سپریم کورٹ کی جانب سے پہلی پابندی لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملک کی 28 فیصد آبادی کو پائپ لائنوں سے گیس مل رہی ہے۔

72 فیصدآبادی دیگر متبادل ذرائع سے گیس یا ایندھن حاصل کر رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ہر انجن کا شیڈول مختلف ہے۔ طلب اور رسد کو مدنظر رکھ کر گیس دی جاتی ہے۔ گیس کنکشن پر پابندی عمران خان نیازی حکومت کا کارنامہ ہے، ہم نے اس پر پابندی ختم کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر رکھی ہے۔ جون میں اس پر فیصلہ ہوگا تو اس پر کارروائی ہوگی۔ پہلے ترجیح پر 25 ہزار روپے جمع کرانے پر کنکشن مل جاتے تھے اب اس پر بھی پابندی ہے۔\932
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات