بھارتی فورسز نے کپواڑہ سے 5بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 23 دسمبر 2022 21:29

بھارتی فورسز نے کپواڑہ سے 5بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2022ء) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ سے 5بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورت کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کرالپورہ سے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں میں عبدالرئوف ملک ، الطاف احمد ،ریاض احمد لون اور عبدالمجید بیگ شامل ہیں۔ پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں مجاہد ین کا ساتھی قراردیا ہے۔