اے پی ایم ایس اور گہوارہ ادب کے زیر اہتمام ایام مہاجر ثقافت اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر گورنر ہاس میں مشاعرے کا اہتمام

پیر 26 دسمبر 2022 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2022ء) آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور گہوارہ ادب کے تحت ایام مہاجر ثقافت اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی میزبانی میں گورنر ہاس میں شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت ڈپٹی کنوینر وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن و اراکین رابط کمیٹی، وفاقی وزیر سید امین الحق، وزیراعظم پاکستان کے مشیر صادق افتخار، ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ شکیل احمد، ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی شریف خان انچارج سی او سی فرقان اطیب و اراکین، مرکزی شعبہ جات کے زمہ داران و اراکین، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر سیاسی و سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مشاعرے میں پاکستان بھر کے نامور شعرا اکرام اپنی شاعری سے محفل کو محظوظ کرتے رہے اور سامعین سے داد وصول کرتے رہے۔ مشاعرے میں شریک مہمانان گرامی کیلئے چائے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعرا کرام کا مشکور ہوں جنہوں نے آج کی اس محفل میں اپنی بے مثال شاعری عوام کے سامنے پیش کی یہ شاندار محفل ادب کی محفل ہے اس کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھنے دیا جائے اور آج کے دن شہید علی رضا عابدی کو بھی یاد رکھا جائے جو عوام عوام کے حقوق کی جدو جہد کرتے ہوئے شہید کردیے گئے۔