ًوزیر آباد و اقعے میں وہ لوگ ملوث ہیں جنہیں ہم اپنا محافظ سمجھتے ہیں، یہ بہت طاقتور ہیں: عمران خان
?مجھے معلوم ہے رجیم چینج میں کون کون شامل ہے، عوام اس تبدیلی کے بعد پہلی بار سڑکوں پر آئی، رجیم چینج کے ماسٹر مائنڈ کو معلوم نہیں تھا قوم سڑکوں پر نکل آئے گی
جمعرات 5 جنوری 2023 19:45
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی کی فیکٹ فائنڈنگ رکھنا چاہتا ہوں، ایجنسیز نے پیغام دیا کہ قتل کی سازش بنائی جا رہی ہے، اس لئے میں نے جلسوں میں اس کا انکشاف کیا۔
وزیر آباد میں نوید نے پستول نے ریپڈ فائر کیا، میں نے پستول سے فائرنگ کی ہے اس لیے جانتا ہوں کہ کیا ہوا اور فائرنگ ایسے نہیں ہوتی، ملزم نوید تربیت یافتہ ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دو قسم کا اسلحہ چلنے کی آوازیں آئیں، میں نے بتایا تھا کہ سامنے سے بھی گولیاں چلائی ہیں، اگر ملزم نوید اکیلے کا نہ کہتا تو سارے گینگ کا پتہ چل جاتا، پولیس نے ملزم کا اعترافی بیان اٴْن رپورٹرز اور صحافیوں کو دیا جو پاکستان تحریک انصاف کے مخالف ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شام 6 بج کر ایک منٹ سے لے کر 6 بج کر چار منٹ تک اس ویڈیو کو اٴْن صحافیوں اور چینلز نے شیئر کیا جو پی ٹی آئی مخالف ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اپنے اوپر فائرنگ کی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا جبکہ پنجاب میں ہماری حکومت ہونے کے باوجود ماتحت پولیس افسر (ڈی پی او گوجرانوالہ) عدالت میں پیش نہ ہوا جبکہ سی ٹی ڈی افسر نے بھی شامل تفتیش ہونے اور عدالت کے سامنے آنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ وزیر آباد کے مقام پر مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جبکہ ہمارے سیکیورٹی گارڈز نے ایک گولی بھی نہیں چلائی جس کا فرانزک بھی کرایا گیا، جے آئی ٹی نے ملزم نوید کے کال ڈیٹا ریکارڈ کے لیے وفاقی ادارے سے رابطہ کیا تو انہوں نے صاف انکار کردیا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے لیاقت علی خان کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جو ہمارے کارکن معظم کی وجہ سے ناکام ہوا، مجھے معلوم ہے وزیر آباد واقعے میں کون لوگ ملوث ہیں اور میں اس وقت اداروں کے نام بتاؤں گا جب جے آئی ٹی ان افسران کو بلائے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں قوم کے سامنے چند سوالات رکھنا چاہتا ہوں کہ جب میں سابق وزیراعظم اور پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہونے اور صوبے میں اپنی حکومت کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کروا سکا تو قوم سوچ لے، جے آئی ٹی کی معلومات ہمارے مخالف اینکر کو کیوں دی گئیں، کیوں ایف آئی آر کٹنے نہیں دی گئی، اس کے پیچھے پنجاب حکومت نہیں کوئی اور تھا جسے میں اچھی طرح سے جانتا ہوں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ وزیر آباد واقعے میں نواز، شہباز اور زرداری سے طاقتور لوگ شامل ہیں، بہت افسوس کے ساتھ کہتا ہوں یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم اپنے ملک اور قوم کا محافظ سمجھتے ہیں، ان کی وجہ سے ہی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی اور نہ ہی شفاف تفتیش ہو سکیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہمارے ملک کے محافظ اس سازش میں کیسے شامل ہو گئے، کیا انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں ہیمزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.