جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی جانب سے برانچ آفس باغ کورنگی میں شاندار ڈیلرز کنونشن کا انعقاد

بدھ 11 جنوری 2023 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2023ء) جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی جانب سے برانچ آفس باغ کورنگی میں شاندار ڈیلرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جی میں سیون ونڈرز سٹی فیز 1 کے اوورسیز بلاک کے پلاٹس کی خریداری کرنے والے ڈیلرز حضرات کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈیلر شپ سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے اس موقع سی ای او جی ایف ایس بلڈرزاینڈ ڈیویلپرزعرفان واحد کا تقریب شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈیلرز کنونشن کا مقصد ڈیلرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز ایک ادارہ ہی نہیں بلکہ اپنے ڈیلرز کیلیے ایک فیملی کی حیثیت رکھتا ہے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز نے کراچی میں نارتھ ٹاون، این ٹی آرانڈسٹریل زون 1 اینڈ 2،نارتھ ٹاون فیز1 اور 2، 7 ونڈر سٹی کراچی ،سیون ونڈرسٹی فیز 1اور 2 کے بعد ملتان، اسلام آباد،پشاور، میں بھی سیون ونڈر سٹی پر تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے اس کے انٹرنیشنل سطح پر دبئی اور یو کے میں جی ایف ایس کے افس چل رہے ہیں اور اب انشااللہ 12اور 14 جنوری کو سعودی عرب کے شہروں مدینہ منورہ اور ریاض میں رئیل اسٹیٹ پراپرٹی کے حوالے سے ایک میگا ایونٹ کا انقعاد ہو رہا ہے عرفان واحد نے کہا کہ جی ایف ایس متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں رہائشی اور تجارتی پروجیکٹ پر کام الحمد اللہ پوری دیانت داری کے ساتھ اپنے فرایض ادا کر رہا ہے جی ایف ایس کی کامیابی میں لوگوں کا بھر پور اعتماد اور جی ایف ایس کی پوری ٹیم کی بھر پور محنت کارفرما ہے کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے ایمان داری محنت لگن جوش جذبہ کے ساتھ ٹیم ورک ضروری ہے اسی وجہ سے جی ایف ایس نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اپنے کام سے ملک اور قوم کا نام روشن کر رہا ہے آج کی اس پروقار تقریب میں موجود تمام شخصیات کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انشااللہ ہماری سالانہ تقریب بھی اسی ماہ میں ہوگی اس موقع پر پروجیٹ منیجر نوید زیدی نے کہا کہ ہم سب عرفان واحد کی سربراہی میں اپنے فرایض ادا کررہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہمارے لئے آکسیجن کا باعث بنتی ہے الحمد اللہ اس وقت جی ایف ایس پورے ملک میں اپنے پروجیکٹس پر کام کررہا ہیآج کی تقریب سیون ونڈرسٹی فیز 1 میں جناح بلاک کی کامیابی کے بعد اوورسیز بلاک بھی کامیابی سے ہمکنار ہوااور آج اسی حوالے سے آج ڈیلرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا ہے کورنگی برانچ کے جی ایم سید محمد علی نقوی اور اووسیز بلاک انکلیو مینجر عبدالحمید بلوچ نے اوورسیز بلاک کی اہمیت کو اجاگر کیا اور آنے والے وقتوں میں سیون ونڈرز سٹی کی افادیت بیان کی اس موقع پر بہترین کارکرد گی پر ڈیلرز آفتاب اسکول کے محمود عالم عرفان عالم ، وائٹ ڈور رئیل اسٹیٹ کے کاشف ملک،طارق انٹرانٹرپرائز کے محمد اریب طارق ،آر وی انٹرپرائز کے محمد رئیس، الرحمن کنسلٹی کے پروفیسر نویدالرحمن،ٹی جے ایس ایسوسی ایٹ کے عبدالحق،صابری اسٹیٹ کے یعقوب میمن،اے ایچ انٹرپرائز کے سید علی اور ایم ایس پراپرٹی کے عمیر اور بشیر کو بہترین کارکردگی پرسرٹیفکٹ پیش کیے گئے حسب روایت معروف نعت خواں اور کمپیئر محمد اسد ایوب نے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا اور تعتیہ کلام پیش کیا تقریب میں سیون ونڈرز سٹی کے مینجراحسن زیدی، اور کثیر تعداد میں ڈیلرز اور اسٹیٹ ایجنٹ حضرات نے شرکت کی۔