شاندانہ گلزار کو ڈی سیٹ کرکے روحیلہ حامد کو رکن قومی اسمبلی نوٹیفائی کرنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

جمعرات 12 جنوری 2023 15:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2023ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل اورنگزیب کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو ڈی سیٹ کرکے روحیلہ حامد کو رکن قومی اسمبلی نوٹیفائی کرنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل کی عدم دستیابی کے باعث معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت آئندہ ہفتہ تک کیلئے ملتوی کردی۔