امریکی عدالت، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی قانونی ٹیم پرہلیری کلنٹن کے خلاف غیر سنجیدہ مقدمہ دائر کرنےپر10 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد

جمعہ 20 جنوری 2023 10:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2023ء) امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی قانونی ٹیم پر سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے خلاف غیر سنجیدہ مقدمہ دائر کرنےپر10 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ڈونلڈ ایم مڈل بروکس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکلا کو سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے خلاف 2016 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ کرتے ہوئے مقدمہ دائر کرنے پر9 لاکھ 37ہزار ڈالر جرمانے ادا کرنے کا حکم دے دیا، ہیلری کلنٹن اور ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے خلاف مقدمہ ستمبر میں خارج کر دیا گیا تھا، تاہم مقدمہ دائر کرنے کے لیے پابندیوں کی درخواست کی گئی تھی۔

مقدمے میں ہیلری کلنٹن پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں روس سے ان کے مبینہ تعلقات بارےغلط معلومات پھیلا کر انہیں بدنام کیا۔ جج نے کہا کہ یہ کیس ایک سیاسی مقصد کے تحت بنایا گیا تھا ،ترمیم شدہ شکایت کے شماروں میں سے کسی نے بھی قابل شناخت قانونی دعویٰ نہیں بتایا۔.”