الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کوڈی نوٹیفائی کردیا

جمعہ 20 جنوری 2023 15:54

الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی  کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کوڈی نوٹیفائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2023ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کئے جانے کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 سے ڈاکٹر حیدر علی خان ، این اے 3 سے سلیم رحمٰن ، این اے 5 سے صاحبزادہ صبغت اللہ ، این اے 6 سے محبوب شاہ ، این اے 7 سے محمد بشیر خان ، این اے 8 سے جنید اکبر، این اے 9 سے شیر اکبر خان ، این اے 16 سے علی خان جدون ، این اے 19 سے عثمان خان ترکئی ، این اے 20 سے مجاہد علی ، این اے 28 سے ارباب عامر ایوب ، این اے 30 سے شیر علی ارباب ، این اے 34 سے شاہد احمد، این اے 40 سے گل داد خان ، این اے 42 سے ساجد خان ، این اے 44 سے محمد اقبال خان ، این اے 61 سے عامر محمود کیانی ، این اے 70 سے سید فیض الحسن ، این اے 87 سے چوہدری شوکت علی بھٹی ، این اے 93 سے عمر اسلم خان ، این اے 96 سے امجد علی خان ، این اے 107 سے خرم شہزاد ، این اے 109 سے فیض اللہ ، این اے 135 سے ملک کرامت علی کھوکھر، این اے 150 سے سید فخر امام ، این اے 152 سے ظہور حسین قریشی ، این اے 158 سے ابراہیم خان ، این اے 164 سے طاہر اقبال ، این اے 165 سے اورنگزیب خان کچھی ، این اے 177 سے مخدوم خسرو بختیار، این اے 187 سے عبدالمجید خان جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب عندلیب عباس، اسماء قدیر ، ملیکہ علی بخاری اور منورہ بی بی بلوچ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔

\932