
الیکشن کمیشن نے سندھ میں239 یوسیز کے انتخابی نتائج پر نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی
پی ٹی آئی کی نشستیں بڑھ کر42 ہوگئیں، پیپلزپارٹی پہلے اور جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر برقرار، دھاندلی کے الزامات پر6 یونین کمیٹیز کے نتائج روک دیئے گئے
ثنااللہ ناگرہ
منگل 24 جنوری 2023
20:58

(جاری ہے)
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق دھاندلی کے الزامات پر 6 یونین کمیٹیز کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب بھر میں ٹرانسفرپوسٹنگ پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔الیکشن کمشنرپنجاب نے ٹرانسفر پوسٹنگ کے علاوہ نئے ترقیاتی منصوبوں پربھی پابندی عائد کی اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر حکام کو مراسلہ بھی جاری کیا جس میں سابق وزیراعلیٰ اور سابق وزرا سے پروٹوکول سمیت سرکاری گاڑیاں بھی واپس لینے کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ، سرکاری ہاسٹلز وگیسٹ ہاؤسز کو بھی خالی کرانیکی ہدایات کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران سیٹ اپ کو روٹین کا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 گجرات۔IV سے چوہدری عابد رضا، این اے 111 ٹوبہ ٹیک سنگھ۔I سے چوہدری خالد جاوید، این اے 169 بہاولنگر۔IV سے نور الحسن تنویر، این اے 175 رحیم یار خان۔I سے سید مبین احمد، این اے 181 مظفرگڑھ۔I سے محمد شبیر علی، این اے 264 کوئٹہ۔I سے عصمت اﷲ اور غیر مسلموں کیلئے مخصوص نشست سے لعل چند کی رکنیت اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر بحال کر دی گئی ہے۔ پنجاب سے سینیٹر کامران مائیکل، سندھ سے سینیٹر سیف اﷲ ابڑو، کے پی کے سے سینیٹر محسن عزیز اور سینیٹر ثانیہ نشتر جبکہ صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس 8 شکارپور۔II سے محمد شہریار خان مہر اور پی ایس۔32 خیرپور۔VII سے سید محمد راشد شاہ کی بھی اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے میں اربوں روپے کے ہیرپھیر کا انکشاف
-
میں نے 26ویں ترمیم والے دن کہا تھا کہ 27ویں ترمیم بھی آئے گی
-
چینی وزیر خارجہ اہم ترین دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
-
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کردی
-
پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا تسلسل جو نظر آرہا ہے وہ آرمی چیف کی وجہ سے ہے
-
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جرمنی
-
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ہوگئی
-
انسان دوستی کے عالمی دن پر امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور
-
جیل میں بند فلسطینی رہنماء کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت
-
امدادی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں یو این تقریب
-
یو این چیف کا یوکرین جنگ کے خاتمے کی امریکی کوششوں کا خیرمقدم
-
جنگوں میں جنسی استحصال بڑھتا جا رہا ہے، سلامتی کونسل میں بازگشت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.