
بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سخت پابندیوں کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ
بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے ، حریت کانفرنس
بدھ 25 جنوری 2023 18:25
(جاری ہے)
لوگوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کیلئے کرکٹ اسٹیڈیم میں اور اسکے نواحی علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔
اسٹیڈیم کے گرد سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ سرینگر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیوں کاسلسلہ تیز کر دیا گیا ہے اور پولیس اہلکار شہر میں داخل ہونیوالی گاریوں کی اچانک گاڑیوں کی تلاشیاں بھی لے رہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں سے بھی اسی طرح کی خبریں موصول ہورہی ہے ۔مقبوضہ علاقے کئی حصار پر مشتمل سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ تمام سرکاری اور غیر سرکاری دفاترکے ملازمین اور سکولوں کے طلباء کو یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریب میں شرکت کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام نبی وار، جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ، جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ اور جموںو کشمیرسٹوڈنٹس یوتھ فورم نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے کیونکہ اس نے کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف جموں وکشمیر پر غیرقانونی طورپر قبضہ کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے اور بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے پر مجبور کرے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما زاہد اشرف نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات کو شرمناک اور آزاد عالمی برادری کی توہین قرار دیا کیونکہ اسے مقبوضہ کشمیرمیں ایک قابض کی حیثیت حاصل ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور مہذب دنیا پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور بھارت کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے پر مجبور کریں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد، بیٹ جلال آبادکی کاروائی ،چور ی شدہ موٹر سائیکل برآمد ،ملزم گرفتار
-
گڑھی دوپٹہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن،سات ملزمان گرفتار
-
راجوری میں جاری تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران 50سے زائد نوجوان گرفتار
-
یہ بچہ نیا پیدا ہوا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر کا جملہ سوشل میڈیا پروائرل
-
مقبوضہ کشمیر: محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری، کرناہ میں ایک شخص گرفتار
-
بھارتی فورسز نے کپواڑہ سے 5بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
-
بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر سے سینئر صحافی خالد گل کو گرفتار کر لیا
-
جموں،بھارتی پولیس نے شادی کی تقریب میں ڈرون کیمرہ استعمال کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا
-
مظفرآباد، بزرگ شہریوں کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار
-
تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ کی کارروائی، بزرگ شہریوں کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹنے والاملزم گاڑی سمیت گرفتار کرلیا
-
اینٹی کرپشن کی کارروا ئی ،رشوت کے الزام میں میر پور پولیس کا اے ایس آئی گرفتار ،مقدمہ درج
-
مقبوضہ جموںوکشمیر بھر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، پانچ افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.