کراچی، گینگ وار کا انتہائی مطلوب کارندہ لیاری سے گرفتار

اویس بلوچ کا نام ریڈ بک بھی شامل ہے ،کراچی آپریشن کے بعد بیرون ملک فرارہوگیا تھا

جمعرات 26 جنوری 2023 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے انتہائی مطلوب کارندے اویس بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے، گینگسٹر کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے، ملزم کراچی آپریشن کے بعد بیرون ملک فرارہوگیا تھا۔ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم اویس بلوچ سے تفتیش جاری ہے، تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔