پشاور مسجد میں دھماکہ کرنے والے ملک اور اسلام دشمن ہیں،سردار محمد یوسف

منگل 31 جنوری 2023 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء حاجی محمد بشیر کی جانب سے دعوت کے موقع پر سابق وفاقی وزیر و مرکزی رہنماء سردار محمدیوسف نے پشاور کی مسجد میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں عین نماز میں دھماکہ کرنے والے اور ان کے مدد گار اور منصوبہ ساز ملک اور اسلام کے دشمن اور کسی طور مسلمان نہیں یہ عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور اتحادی ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے انتھک کوشش کررہی ہے اور جلد اچھے نتائج سامنے آئیں گے اور ملک و عوام دشمن طاقتوں کو شکست ہوگی ۔ مریم نواز کی آمد سے جمہوریت اور حکومت دشمن لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ان کے بیانیہ ایک ایک کرکے جھوٹ ثابت ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اتحادیوں کے نزدیک سیاست نہیں ریاست کی اہمیت سب سے افضل ہے جو قابل تعریف ہے ۔

اس موقع پر نصیر خان ، منصف جان، خورشید ہزاروی، تنویر احمد، وسیم ، سردار محمد یوسف کے کوآرڈینیٹر سندھ ماسٹر منیر، حماد خان ، یونس چکتائی، مشتاق عباسی، ندیم اختر آرائیں ودیگر بھی موجود تھے ۔ آخر میں میزان حاجی محمد بشیر نے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔