چارسدہ ،پولیس لائن دھماکے میں شہید ہونیوالے 18شہدا کی نماز جنازہ اداکردی گئی

منگل 31 جنوری 2023 19:10

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2023ء) چارسدہ میںپولیس لائن دھماکے میں شہید ہونیوالے 18شہدا کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔پولیس لائن پشاور میں ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 18پولیس افسران و جوانان کی نماز جنازہ اپنے اپنے آبائی گاوں میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالدایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان سمیت سرکل ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی ٹریفک، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالدنے پشاور دھماکہ میں شہید ہونے والے شہدا کے ورثا سے ملے ان کے پیاروں کی قربانیوں پر انھیں سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کبھی نہیں مرتے اور ہم ہمشہ آپ لوگوں کے ساتھ رہینگے اور ہمارے شہید ہمیشہ ہمارے اور آپ کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔پولیس افسران نے شہدا کے احترام میں شہیداکے قبروں پر پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی، شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی۔