پشاور دھماکہ کا ایک اور زخمی ذیشان اکبر جان کی بازی ہار گیا

جمعرات 2 فروری 2023 23:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) پشاور دھماکہ کا ایک اور زخمی ذیشان اکبر جو چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جان کی بازی ہار گئے۔نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت علاقے مکینوں اور پولیس کے نوجوانوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل کاٹلنگ سے تعلق رکھنے والا پولیس فورس کا نوجوان شھید ذیشان اکبر جو کہ پشاور پولیس لائن بم دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور ایل آر ایچ کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

شہیدکے ورثا کا کہنا تھا کہ ذیشان اکبر جو چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جس کی دو ماہ پہلے شادی ھوئی تھی جو نہایت دیندار اور شفقت والا انسان تھا ۔شہیدکے ورثا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ذیشان اکبر پر فخر ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہزاروں ذیشان اکبر اس مٹی پر جان نچھاور کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔شہید ذیشان اکبر کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔