حکومتی کوششوں سے مسئلہ کشمیر پر عالمی آگاہی میں اضافہ ہوا ہے، نوابزادہ افتخار احمد خان بابر

کل یوم یکجہتی کشمیر ایل او سی کے دونوں اطراف بھرپور طریقے سے منایا جائیگا،وزیر مملکت برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان کی پریس کانفرنس

جمعہ 3 فروری 2023 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) وزیر مملکت برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان نوابزادہ افتخار احمد خان بابر نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے مسئلہ کشمیر پر عالمی آگاہی میں اضافہ ہوا ہے،5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ایل او سی کے دونوں اطراف بھرپور طریقے سے منایا جائیگا۔وزیر مملکت برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان نوابزادہ افتخار احمد خان بابر، وجہیہ قمر ایم این اے اور آل پارلٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے یوم یکجتی کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 05 فروری کو اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں گے، یوم یکجہتی کے حوالے سے حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں نے متعدد تقاریب ترتیب دے رکھی ہیں اور اس حوالے سے ایل او سی کے دونوں اطراف یکجہتی سے بھرپور پیغام پہنچائیں گے، حکومت کی کوششوں سے مسلہ کشمیر پر عالمی آگاہی میں اضافہ ہوا ہے، میرے والد نوابزادہ نصر اللہ خان نے بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی خدمات سر انجام دیں اوروہ 05 فروری کو یوم یکجتی کشمیر منانے کے حوالے سے وہ بھی کوششوں کا حصہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے ، 05 اگست 2019 کے اقدامات سے بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، بھارت نے 44 لاکھ سے زائد غیر ریاستی کشمیریوں کو جموں و کشمیر کا ڈومیسائل جاری کیا ہے جوکہ قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے بھارت مقبوضہ کشمیر پر ہندو وزیر اعلیٰ نافز کرنا چاہتا ہے ، ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہماری پالیسی میں یکسوئی ہونا ضروری ہے ،گزشتہ حکومت کے دور میں پاکستان کے تعلقات سعودی عرب ، چین اور امریکہ سمیت تمام دوست ممالک سے متاثر ہوئے لیکن آج اہم مسائل سے متعلق پالیسیوں پر تسلسل کے عمل درآمد وقت کی اشد ضرورت ہے ، پوری قوم سے یوم یکجتی کے حوالے سے تقاریب میں شرکت کی بھرپور اپیل کرتا ہوں، نوجوان سوشل میڈیا پر کشمیروں کے حقوق کی آواز بھرپور انداز سے بلند کریں۔