الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

ہفتہ 4 فروری 2023 00:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2023ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔جمعہ کوالیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ بروز اتوار ہوگا۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لئےجاسکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کئےجائیں گے.کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 فروری تک ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 22 فروری تک جمع کرائی جائیں گی، الیکشن ٹریبونلز 27 فروری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 5،6،7 لوئر دیر ، این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ، این اے 16 ایبٹ آباد، این اے 19 صوابی، این اے20 مردان، این اے 28 پشاور ، این اے 30 پشاور، این اے 34 کرک، این اے 40 باجوڑ سمیت دیگر حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوگا۔