سندھ اسمبلی کا اجلاس، پرویز مشرف، ترکیہ، شام اور مصر میں زلزلہ متاثرین اور پشاور دھماکے میں شہید افراد کے لئے دعائے مغفرت

پیر 6 فروری 2023 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ایوان کی کارروائی کے آغاز میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔سندھ اسمبلی اجلاس میں وقفہ دعا کے دوران ترکیہ ، شام اور مصر میں زلزلہ متاثرین کے لئے دعا کے علاوہ اس واقعہ میںجاں بحق افراد کے لئے دعا ئے مغفرت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ایوان نے پشاور دھماکے کے شہدا کے لئے بھی دعا ئے مغفرت کی۔ایوان میں قومی معیشت کی بہتری ،ایس ایم منیر کی وفات،پیر سید غلام حسین شاہ قمبرکے انتقال،کیماڑی میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت ہوئی جبکہ ایوان نے کنور نوید جمیل کے لئے دعا ئے صحت کی۔اس موقع ہر ایم ایم اے کے رکن اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا کہ لیاری میں روزانہ ایک شخص قتل کیا جاتا ہے۔چھ روز میں چھ افراد قتل ہوئے ان کے لئے دعا ئے مغفرت کی جائے۔ایوان میںکوہاٹ میں کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لئے بھی دعا ئے مغفرت ہوئی۔