
ارشد شریف قتل کیس، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی
عدالت کا فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پبلک کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا حکم،سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کے از خود نوٹس پر سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی
مقدس فاروق اعوان
پیر 13 فروری 2023
14:10

(جاری ہے)
ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بغیر تصدیق پبلک کر دی گئی،کسی نے ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جان بوجھ کر پبلک کی ہے۔
چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ ارشد شریف قتل کیس کی پاکستان میں تحقیقات میں غلطیاں ہوئی ہیں۔جسٹس مظاہر علی نقوی نے ریمارکس دئیے کہ عدالت نے رپورٹ کا ایک ایک لفظ پڑھا ہوا ہے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کینیا نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اگر کسی ملک سے تعلقات بہت اچھے نہ ہوں تو تحقیقاتی تعاون کیسے لیا جا سکتا ہے؟۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ کینیا آزاد ملک اور ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔جو بھی حالات ہوں دوسرے ملک کے بارے میں احترام سے بات کیجئے، عدالت جاننا چاہتی ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کو اب تک کیا ملا ہے؟۔اسپیشل جے آئی ٹی آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کرے گی؟ ارشد شریف قتل کا قبل ازقت کسی پر الزام عائد نہیں کر سکتے،سپریم کورٹ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کی سربراہی نہیں کر رہی۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہایقین دہانی کے باوجود کینیا میں قتل کی جائے وقوعہ پر جے آئی ٹی کو کیوں جانے نہیں دیا گیا؟ ۔بار بار ایک ہی کہانی سنائی جا رہی ہے۔جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کینیا سے سفارتی تعلقات بھی قائم رکھنے ہیں یہ پیچیدہ معاملہ ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس کے تین زاویے ہیں،ارشد شریف کو پاکستان سے بھاگنے پر کس نے مجبور کیا؟ کیا تحقیقات ہوئیں کہ ارشد شریف کے خلاف مقدمات کس نے درج کرائے؟ کیا پتا لگایا گیا کہ ارشد شریف کو ایسا کیا دکھایا گیا کہ وہ ملک سے باہر چلے گئے؟جب تمام کڑیاں جڑیں گی تو پتا چل جائے گا کہ ارشد شریف سے جان کون چھڑوانا چاہتا تھا۔سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کے از خود نوٹس پر سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
-
پلاننگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سفاری زُو کے ماسٹر پلان کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی
-
سیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے
-
مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں
-
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت
-
وزیراعلی سندھ کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.