
اقتدار میں آکر اپوزیشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن تھا، رانا ثناء اللہ
عمران خان کا مقصد یہ تھا اپنی مرضی کا آرمی چیف لگا سکوں، آرمی چیف کو توسیع دوں گا تو وہ مجھے الیکشن جتوائے گا،وزیرداخلہ ہماری حکومت گرانے میں 5آدمیوں کا بنیادی کردار تھا، بابا رحمتے کی سرپرستی کے بغی ریہ معاملہ پورا نہیں ہوسکتا تھا، بابا رحمتے اس سازش کاحصہ تھے، وہ سب کچھ مینج کررہے تھے،ٹی وی سے گفتگو
پیر 13 فروری 2023 22:50
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ عمران خان صرف بینیفشری نہیں بلکہ سازش کا حصہ بھی تھے، جنرل فیض بھی کہہ سکتے ہیں مجھے تو جنرل باجوہ کہہ رہے تھے، اقتدار میں آنے کے بعد عمران کو سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے تھا، عمران خان نے کہا معیشت نہیں بلکہ اپوزیشن ملک کا مسئلہ ہے۔
وزیرادخلہ نے کہاکہ عمران خان سیاستدان اور انسان ہوتے تو معیشت کے معاملے پر ساتھ بیٹھتے، چیئرمین نیب کو عمران خان مینج کررہے تھے، خاتون کو بلیک میل کرکے اپنی مرضی کا بیان دلوانے پر آمادہ کیا گیا، میرے کیس میں بھی عمران خان نے مینج کیا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن تھا، اس مشن میں اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا ساتھ نہیں دیا، عمران خان کا مقصد یہ تھا کہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگا سکوں، وہ چاہتے تھے کہ آرمی چیف کو توسیع دوں گا تو وہ مجھے الیکشن جتوائے گا۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ لانگ مارچ اور دیگر کارروائیاں ادارے کو دبائو میں لانے کیلئے ہوئیں، اسٹیبلشمنٹ سے جو غلطی ہوئی وہ تسلیم کرتے ہیں، عدم اعتماد کے وقت اسٹیبلشمنٹ کا کردار نیوٹرل تھا، عمران خان کے اتحادیوں کو روکنا فوج کا کام نہیں تھا۔
مزید قومی خبریں
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سرداربیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے سابق صدرجنرل ایوب خان کا 118 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا جائے گا
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.