
پاکستان ڈیفالٹ ہو چکا ہے،ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں
گزشتہ بتیس سال ملک کو رسوا ہوتے دیکھا،کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی بیوروکریسی کے ہاتھوں،ہم نے ملک کو غیر محفوظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ہمیں خود احتسابی کی ضرورت ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کی گفتگو
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 18 فروری 2023
16:07

(جاری ہے)
خواجہ آصف نے کہا کہ کراچی حملے میں سیکیورٹی اداروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا سامنا کیا۔
سیکورٹی اہلکار رات بھر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہے۔خیال رہے کہ گذشتہ رات کراچی پولیس آفس میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے دھماکا کردیا، رینجرز اور پولیس چوتھے فلور کو کلیئر کروانے پہنچی تو خودکش حملہ آور نے دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کا کچھ حصہ ٹوٹ کر گیا، کراچی پولیس آفس میں دہشتگردوں کے حملے میں 2 افراد شہید اور4 زخمی ہوئے، زخمیوں میں رینجرز اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ 6 سے 7 دہشتگرد عمارت میں داخل ہوئے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے، وفاقی حکومت رابطے میں ہے، سندھ حکومت کو ہر مدد فراہم کی جائے گی۔جبکہ کراچی پولیس آفس پرحملے میں ملوث 2 دہشتگردوں کو شناخت کرلیا گیا۔ ایک دہشت گرد کی شناخت زالا نور ولد وزیرحسن کے نام سے ہوئی جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا جب کہ سکیورٹی آپریشن کے دوران خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشت گرد کا نام کفایت اللہ ولد میرز علی خان تھا اور وہ وانڈہ امیر لکی مروت کا رہنے والا تھا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پی ٹی آئی رہنماوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر تمام سرکاری مراعات واپس کرنے کا حکم
-
رات گئے ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
-
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ، 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
-
پارک ویو میں متاثرین سے گفتگو کے دوران کچھ لوگوں نے آ کر مجھے گالیاں نکالیں
-
کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ
-
وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا نوٹس
-
خیبرپختونخواہ پولیس نے بنوں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا
-
سندھ حکومت نے حاملہ خواتین کیلئے امداد 30 ہزار سے بڑھا کر 41ہزار کردی
-
ملک میں صدارتی نظام ہو تو بانی پی ٹی آئی کلین سویپ کرجائیں گے
-
معافی اسٹیبلشمنٹ مانگے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اور جھوٹے پرچے دیئے
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.