
سعودی عرب یمن کے مرکزی بینک میں ایک ارب ڈالر جمع کرائے گا
کمزور کرنسی، ایندھن اوراجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نبرد آزما یمنی حکومت کو سنبھالا مل سکے گا،ذرائع
بدھ 22 فروری 2023 14:49

(جاری ہے)
یمن کے ان متحارب فریقوں کے درمیان یہ تنازع اس وقت امن کے بغیر تعطل کا شکار ہے اورلڑائی بڑی حد تک رک چکی ہے،لیکن دونوں فریق اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی تجدید کرنے میں ناکام رہے ہیں جواکتوبر میں ختم ہوگئی تھی۔
اس تنازع میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور80 فی صد ملکی آبادی کا غیرملکی امداد پر منحصر ہے اور لاکھوں لوگ بھوک کا شکار ہیں۔جنوب میں قائم بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ حکومت کی اس وقت عوامی مالی حالت مزیدخراب ہوگئی تھی جب حوثیوں نے وہاں ٹرمینلز پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کی وجہ سے تیل کی برآمدات متاثرہوئی تھیں،جو جنگ زدہ ملک کی آمدن کا ایک اہم ذریعہ ہے۔نومبرمیں عرب مانیٹری فنڈ نے یمن کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کی حمایت کے لیے ایک ارب ڈالر کے معاہدے پر دست خط کیے تھے۔گذشتہ ماہ عدن میں قائم حکومت نے ڈالر کی قلت کے پیش نظرغیرضروری اشیا پرکسٹم ڈیوٹی کا تخمینہ لگانے کے لیے استعمال ہونے والے امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں 50 فی صد اضافہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔تاجروں کا کہنا تھا کہ عدن میں بلیک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر1225 ریال پرتجارت کر رہا تھا۔یمن میں دو متوازی مرکزی بینک قائم ہیں۔ حکومت نے خسارے کو پورا کرنے کے لیے نئے کرنسی نوٹ چھاپے ہیں لیکن حوثیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں جہاں نئے نوٹوں پرپابندی ہے، ڈالر کے مقابلے میں یہ شرح 600 ریال کے لگ بھگ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایکسپینڈ نارتھ اسٹار 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح، پاکستانی اسٹارٹ اپس کی شاندار نمائش
-
جٹیکس گلوبل 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح
-
یو اے ای نے عمان کو 2-1 گول سے شکست دے دی
-
پاکستان رائیڈرز گروپ کی جانب سے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں الوداعی ملاقات
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے
-
اقوام متحدہ کا غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے مزید فنڈز جاری کرنے کا اعلان
-
فلسطینی اتھارٹی نے ٹونی بلیئر کو غزہ منصوبے کے لیے قبول کرلیا
-
کفیل کی شرط ختم ! سعودی عرب میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا نیا قانون نافذ
-
سعودی ولی عہد کا شکر گزار ہوں، وہ خاص دوست ہیں اور انہوں نے شاندار کام کیا ہے، ٹرمپ
-
دبئی میں چین کی پہلی اڑنے والی کار کی نمائشی پرواز
-
نیتن یاہو ایسے ہتھیار مانگتے تھے جن کے بارے میں خود میں نے نہیں سنا تھا، ٹرمپ
-
خواہش ہے پاکستان اور بھارت بہترین ہمسائے بن کر رہیں،ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.