ممتازعالم دین علامہ حفیظ الرحمن الازہری کی سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب سے ملاقات

جمعرات 23 فروری 2023 20:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2023ء) ممتازعالم دین علامہ حفیظ الرحمان الازہری نے حسن ابدال سے اپنے کراچی کے دورہ کے موقع پر جماعت اہل سنت پاکستان کے سینئرنائب امیر چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی حنیف طیب سے ملاقات کی اوران کی خدمت میں ’’ممتازادیب صوفی برہان الحق کی لکھی ہوئی ’’ختم نبوت‘‘ پرایک اہم کتاب کاتحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر ممتازعالم دین علامہ محمدسلطان مدنی بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

علامہ حفیظ الرحمان الازہری نے کہاکہ میں اپنے دورہ طالب علمی سے آپ کو جانتاہوں آپ سے محبت کا تعلق ہے جو کام آپ سے اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا المصطفیٰ کے نا م سے لیا ہے وہ دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے ،آپ جب بھی پنڈی تشریف لائیں ہم آپ کا ایک پروگرام ’’حسن ابدال‘‘ میں رکھناچاہیں گے ۔

انہوںنے سنی علماء کونسل سندھ حسن ابدال کے صدرعلامہ محمداویس ہزاروی کی طرف سے بھی حاجی محمدحنیف طیب کو دورہ کے دعوت پیش کی۔حاجی محمدحنیف طیب نے علامہ حفیظ الرحمان الازہری کو المصطفیٰ کے ہیڈ آفس اوردیگراداروں کے دورے کی دعوت دی۔حاجی حنیف طیب نے علامہ حفیظ الرحمان کو غزالی دوراں علامہ سید احمد سعید کاظمی شاہ کا اردوترجمہ قرآن البیان تحفتاًپیش کیا۔