Live Updates

عمران خان کا یہ الزام دفن ہو گیا کہ نگران حکومت شفاف اور غیر جانبدار انتخابات نہیں کرا سکتی، مریم اورنگزیب

پیر 27 فروری 2023 12:44

عمران خان کا یہ الزام دفن ہو گیا کہ نگران حکومت شفاف اور غیر جانبدار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2023ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا یہ الزام دفن ہو گیا ہے کہ نگران حکومت شفاف اور غیر جانبدار انتخابات نہیں کرا سکتی، 2018ءمیں این اے 193 میں مسلم لیگ (ن) کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا، گزشتہ روز پہلی مرتبہ اس حلقے سے 53 ہزار ووٹ حاصل کئے جس پر اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا، گھڑی چور فتنے جیت جائیں تو فتح کا جشن اور ہار جائیں تو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا اور الزامات۔ عمران خان کا الزام دفن ہو گیا ہے کہ نگران حکومت شفاف اور غیر جانبدار انتخابات نہیں کرا سکتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے جس کا عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیٹ کے ووٹ سے عدالت پر دبائو ڈالو گے، دھمکی اور گالی دو گے؟ فیصلہ تمہارے حق میں نہ آیا تو تمہارے خلاف عالمی سازش چیف جسٹس تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں انصاف چاہتے ہیں، نظریہ ضرورت نہیں۔\932
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات