
خوراک کی کمی نہیں تو پھر مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟ وزیراعظم کا برہمی کا اظہار
زائد نرخ لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، رمضان المبارک میں سستے رمضان بازار لگائے جائیں، رمضان سے قبل گوداموں، دکانوں اور منڈیوں میں آپریشن کلین اپ کریں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت
ثنااللہ ناگرہ
پیر 27 فروری 2023
20:18

(جاری ہے)
وزیراعظم نے اعلی سطح اجلاس میں ہدایت کی کہ منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخ لینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
رمضان المبارک سے قبل گوداموں، دکانوں اور منڈیوں میں آپریشن کلین اپ کریں۔ سیلاب، معاشی مشکلات میں پھنسی عوام سے رمضان میں جوزائد قیمت لے، اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کووزراء اعلی کے ساتھ مل کر رمضان میں اشیاء کی فراوانی اور قیمتوں پر کنٹرول کا ٹاسک دے دیا۔ عبادتوں کے مہینے میں جو روزے داروں کو تنگ کرے، اسے قانون کی طاقت سے سبق سکھائیں۔ اشیاء کی طلب، رسد اور قیمتوں میں گڑ بڑ ہوئی تو متعلقہ علاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراعظم نے چکن کی قیمتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کی کمی نہیں تو پھر مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟ جو عوام کو تنگ کرے، قانون اسے گرفت میں لے،کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے والے منافع خوروں کو پکڑیں اور قانون کا سبق پڑھائیں۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں گندم سمیت اشیائے خوردونوش کی کہیں بھی کوئی قلت نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرمعیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہونی چاہیے۔ ماہ مقدس میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کریں، سحر اور افطار میں روزہ داروں کی دعائیں لیں۔ وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں میں سستے رمضان باز ار لگانے کی بھی ہدایت کی۔ شہبازشریف نے کہا کہ رمضان بازار میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
لاس اینجلس: تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، مظاہرے، جھڑپیں، نیشنل گارڈ کی تعیناتی
-
ریڈیو پاکستان میوزیم: آواز اور ساز کا تاریخی سفر کیسے محفوظ کیا گیا؟
-
عید الضحیٰ اپنی انا، خواہشات اور ذاتی مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے لیے قربان کرنے کا درس ہے، شہباز شریف
-
سرحد پر سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی درخواست کا معاملہ، جرمن مخلوط حکومت نزع کا شکار
-
طالبان کی طرف سے افغانستان چھوڑ جانے والوں کو وطن واپسی کی پیشکش
-
سات اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے تھائی باشندے کی لاش برآمد کر لی ہے، اسرائیل
-
جرمن صنعت کو ایک برس میں ایک لاکھ ملازمتوں کا نقصان
-
یوکرین پر بڑا روسی حملہ، کم از کم پانچ ہلاک اور 21 زخمی
-
جرمنی میں جاسوسی کے آج تک کے سب سے بڑے اور حیران کن واقعات
-
امریکی سفری پابندیاں، ایرانی فٹبال شائقین مایوسی کا شکار
-
آئی سی سی ججوں پر امریکی پابندیاں نظام انصاف کے لیے نقصان دہ، وولکر ترک
-
بجلی میٹروں کا نیا نظام متعارف کرانے کا مطلب کہ عام صارفین سے ہرصورت لوٹ مار کرنی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.