ای سی ایل میں نام ، سپریم کورٹ کی رائو انوار کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت

جمعرات 16 مارچ 2023 16:21

ای سی ایل میں نام ، سپریم کورٹ کی رائو انوار کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2023ء) سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس میں رائو انوار کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔جمعرات کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے رائو انور کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔عدالت نے راو انوار کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا. ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پیر کو کابینہ کا اجلاس ہے رائوانوار چاہیے تو وہاں رجوع کریں۔رائو انوار کا نام نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔