پی سی بی کوآرڈینیٹر برائے جنوبی پنجاب کرکٹ محمد انیب احمد نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

پیر 20 مارچ 2023 21:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) پی سی بی کوآرڈینیٹر برائے جنوبی پنجاب کرکٹ محمد انیب احمد نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔محمد انیب اپنے آبائی شہر ڈیرہ غازیخان ملتان اور بہاولپور کی کرکٹ کے انتظامی سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔پی سی بی کی طرف سے جاری لیٹرکے مطابق محمد انیب احمد کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

انہوں نے گزشتہ روز ملتان سٹیڈیم کے منیجر عاطف عبداللہ کو جوائننگ دی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ملتان کرکٹ کے سابق صدر محمد سلیم تونسوی،ملتان کرکٹ کے سابق کپتان و فرسٹ کلاس کرکٹر محمد زاہد،علی جمخانہ کے صدر ناصر خاں نے محمد انیب احمد اور ان کے والد کو معروف کرکٹ آرگنائزر احمد نواز خان کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا اور مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ کرکٹ اور کرکٹر کی پروموشن کیلئے اپنا کردار بخوبی نبھائیں گے۔محمد انیب احمد نے اپنی تقرری پر پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی اور شکیل شیخ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری بہ احسن نبھانے کی کوشش کریں گے۔