Live Updates

کیا پنکی باجی کو ہیرے ،انگوٹھیاں لیتے ڈر لگا تھا ان کی چیخیں نکلتی تھیں ،مریم اورنگزیب

پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پہ مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد بیوی تمہاری ڈر گئی دہشت گرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں، وقت دور نہیں منہ چھپا کر آنا پڑے گا،وزیراطلاعات کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

منگل 21 مارچ 2023 20:10

کیا پنکی باجی کو ہیرے ،انگوٹھیاں لیتے ڈر لگا تھا ان کی چیخیں نکلتی تھیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زمان پارک لاہور جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا اور عمران خان کہتے ہیں ان کی بیوی ڈر گئی،بشریٰ بی بی نے ہیرے اور انگوٹھیاں لیتے ہوئے چیخیں نہیں ماریں۔عمران خان کے عدالت میں بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال کیا کہ کیا پنکی باجی(بشری بی بی) کو ہیرے اور انگوٹھیاں لیتے ڈر لگا تھا اور ان کی چیخیں نکلتی تھیں ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پہ مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد بیوی (عمران خان کی اہلیہ )تمہاری ڈر گئی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا اس وقت شرم اور حیا کہاں تھی جب مریم نواز کے بیڈ روم میں رات کو گھسنے کا آرڈر دیا تھا، مریم کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پہ دیکھتے تھے، اس وقت شرم کہاں تھی، شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب کو حملہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے، فریال تالپور کوعید پر ہسپتال سے گھسیٹ کر لاتے ہوئے اور مسجدِ نبوی اور لندن میں مجھ پر حملہ کراتے شرم آئی تھی ۔

عمران خان کے عدالت چھپ کر آنے کے بیان پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دہشت گرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں، وقت دور نہیں منہ چھپا کر آنا پڑے گا۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں عدالت کے سامنے پیش ہوکر بیان دیا کہ میری اسلام آباد عدالت میں پیشی کے موقع پر میری غیر موجودگی میں پولیس نے میرے گھر پر حملہ کیا اور شیشے توڑ دیئے۔عمران خان نے مزید کہا کہ میری اہلیہ بشری بی بی پردہ کرتی ہیں، وہ شیشے کے پیچھے تھیں، جب شیشے توڑے گئے تو وہ ڈر گئیں اور انہوں نے چیخیں بھی ماری۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات