نئی دہلی میں مودی مخالف پوسٹرز لگانے پر 4 افراد گرفتار، 100ایف آئی آردرج

بدھ 22 مارچ 2023 18:05

نئی دہلی میں مودی مخالف پوسٹرز  لگانے پر 4 افراد گرفتار، 100ایف آئی آردرج
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) نئی دہلی پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پوسٹر آویزاں کرنے پر مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار اور 100ایف آئی آر درج کر لیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ پو سٹرز میں پرنٹنگ پریس کا نام نہیں لکھا گیااس لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ دیواروں سے 2ہزار پوسٹرہٹا دیئے گئے جبکہ 2ہزار قبضے میں لیے گئے اور اب تک 4افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 2پرنٹنگ پریس کے مالکان،ایک گاڑی کا ڈرائیور اور مالک شامل ہے۔ پوسٹرز پر’’مودی ہٹا ئودیش بچائو‘‘ لکھاہے ۔