گجرات، ہند و توا ہجوم نے دو مزدوروں کو قتل کردیا

جمعرات 23 مارچ 2023 14:09

گجرات، ہند و توا ہجوم نے دو مزدوروں کو قتل کردیا
گاندھی نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2023ء) بھارتی ریاست گجرات میں ہندو توا ہجوم نے دو مزدوروں کو چور ہونے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کلمان گگن نامی ایک 35 سالہ نیپالی شہری کو ضلع احمد آباد کے علاقے چنگودر میں پیٹ پیٹ کر مار دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کو گگن کی لاش ایک نہر سے ملی جس کے بعد 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایک اور بہیمانہ واقعے میں ریاست چھتیس گڑھ کے ایک مزدوررمیش کمار کو گجرات کے ضلع کھیڑا کے گاوں سودھاونسول میں پیٹ پیٹ کر قتل کیا گیا۔یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا تھا۔ایک پولیس انسپکٹر ایم این پنچل نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ گاو ¿ں والوں نے رمیش پر چور ہونے کا شبہ کیا اور اسے مارا پیٹا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔