ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن پشاور کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا اعلان

جمعرات 23 مارچ 2023 22:43

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن پشاور کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن پشاور کے انتخابات میں کامیاب امیدوار کا اعلان کردیا گیا۔ اصغرعلی خان صدر ، سید حنیف شاہ سیکرٹری اور راشد خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی نگرانی گزشتہ دنوں پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے تھے جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کے عہدیداروں نے بھر پور حصہ لیکر اپنا ووٹ کا استعمال کیا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا نے کامیاب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اصغرعلی خان پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ، سید حنیف شاہ اور راشد خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔