محکمہ موسمیات نے بارش کے باعث رمضان کا پہلا پوراعشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیش گوئی کردی

جمعرات 23 مارچ 2023 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) محکمہ موسمیات نے بارش کے باعث رمضان کا پہلا پوراعشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق بارش کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہے گا، اسلام آباد کے علاقے سید پورمیں 9،گولڑہ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔راولپنڈی میں چکلالہ 8، کچہری 6 اورشمس آباد میں 5ملی میٹر بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کیمطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ہوگیا۔ پشاور،مردان، دیر،مالم جبہ، بنوں، سید شریف،باجوڑ میں بھی بارش ہوئی۔اس کے علاوہ گوادر،پسنی ،کوئٹہ ،چمن اوردیگرعلاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔سرگودھا،اٹک،راولپنڈی،مری،جہلم، ڈی جی خان،منڈی بہاوالدین میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔مظفر آباد،باغ اورپونچھ ڈویڑن میں بھی باران رحمت سیموسم خوشگوار ہوگیا۔