Live Updates

ضمنی بلدیاتی الیکشن، صوبہ سندھ کے 15 اضلاع میں پولنگ جاری

بلدیاتی انتخابات کیلئے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 26 مارچ 2023 10:24

ضمنی بلدیاتی الیکشن، صوبہ سندھ کے 15 اضلاع میں پولنگ جاری
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 مارچ 2023ء ) ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں صوبہ سندھ کے 15 اضلاع میں پولنگ کاعمل جاری ہے، حیدر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، بدین، سکھر، سانگھڑ کی یوسیز پر صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جہاں مجموعی طور پر 27 یونین کونسلز میں پولنگ ہورہی ہے، چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبرڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبرز کی نشستوں پردوبارہ پولنگ ہورہی ہے، ان یونیں کونسلز میں کل 81 پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں 21 مردوں کیلئے خوتین کے لیے 22 اور 38 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جب کہ ان اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 9 ہزار687 ہے، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے امیدواروں میں انتخابی دنگل ہورہا ہے تاہم رمضان المبارک اور اتوار کا روز ہونے کی وجہ سے پولنگ سست روی کا شکار ہے اور اب تک چند ووٹر ہی ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچ سکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کی یوسی 35 اور یوسی 28 میں پولنگ ہورہی ہے، لاڑکانہ وارڈ 2 میں 2170 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ وارڈ 2 میں 1184 مرد اور 986 خواتین ووٹ کاسٹ کریں گی، لاڑکانہ میں 4 بوتھ قائم کیے گئے ہیں، 2 پریزائڈنگ افسران سمیت 16 افراد کا عملہ تعینات کیا گیا ہے، سکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے 2 ڈی ایس پیز سمیت ایک سو سے زائد افسران و اہلکار پولنگ بوتھ پر تعینات ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈوکری کے وارڈ 2 پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ غلط انتخابی نشان الاٹ ہونے پر انتخابات ملتوی ہوئے تھے، اسی طرح ضلع جامشورو کی یونین کونسل سری کے وارڈ 3 اور ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ 2 میں بھی پولنگ ہورہی ہے، جامشورو کے وارڈ نمبر 2 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار ارشد سہتو اور جامشورو اتحاد کے درمیان مقابلہ ہے، جہاں ضمنی الیکشن میں مرد اور خواتین 1575 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات