کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے ماں اور بیٹے کی جان لے لی

بدھ 29 مارچ 2023 17:55

کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے ماں اور بیٹے کی جان لے لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) شہر قائد میں ایک اور تیز رفتار ڈمپر نے ماں اور بیٹے کی جان لے لی جبکہ شوہر زخمی ہو گیا، حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تیز رفتار ڈمپرکی زد میں موٹرسائیکل آگئی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹے جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثے کا شکار ہونے والے موٹر سائیکل پر جارہے تھے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 30سالہ عظمی اور6ماہ کے ازان کے ناموں سے ہوئی۔واضح رہے کہ کراچی میں ٹرک اور ڈمپر کی وجہ سے روزانہ متعدد حادثات پیش آتے ہیں جبکہ ہیوی ٹریفک کو رات کے اوقات میں داخلے کی اجازت ہوتی ہے۔