
حکومت کی جانب سے تقسیم کیے جانے والا مفت آٹا انسانوں کے کھانے کے قابل نہیں ہے
یہ جانوروں کے کھانے کا آٹا ہے، یہ آٹا کوئی وزیر، ڈپٹی کمشنر، پرائم منسٹر،سیکرٹری فوڈ کھا کر تو دکھائے، لوگ بددعائیں دے رہے ہیں، پی پی رہنما ندیم افضل چن کا اعتراف
محمد علی
جمعرات 30 مارچ 2023
21:10

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تقسیم کیے جانے والا مفت آٹا انسانوں کے کھانے کے قابل نہیں ہے، یہ جانوروں کے کھانے کا آٹا ہے، یہ آٹا کوئی وزیر، ڈپٹی کمشنر، پرائم منسٹر،سیکرٹری فوڈ کھا کر تو دکھائے، لوگ بددعائیں دے رہے ہیں، یہ فراڈ بند کیا جائے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے مستحق افراد میں مفت آٹے کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔
(جاری ہے)
صوبے کے 10 کروڑ افراد پنجاب کی مفت آٹا سکیم سے مستفید ہوں گے۔آٹے کی تقسیم کا عمل جب سے شروع ہوا ہے تب سے تقسیم کے طریقہ کار سے متعلق کئی شکایات سامنے آئی ہیں۔شہری مفت آٹے کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھڑک اٹھے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم عوام کے بھلے کے لیے شروع کی گئی تھی، اگر حکومت اس پر بھرپور توجہ دیتی تو یہ اسکیم عوام میں انتہائی مقبول ہوتی۔
لیکن انتظامیہ کی عدم توجہ اور مکمل مانٹیرنگ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔بظاہر لگتا ہے کہ اسکیم لانچ کرنے سے قبل مکمل پلاننگ نہیں کی گئی۔ روزے کے دوران لوگ طویل قطاروں میں لگنے پر مجبور ہیں۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف شہروں میں 5 سے زائد افراد مفت آٹے کے حصول کے چکر میں جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔ایک خاتون نے اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ڈیڑھ گھنٹہ قطار میں کھڑی رہی جب باری آئی تو بتایا گیا کہ آپ آٹے لینے کی اہل نہیں کیونکہ آپ پہلے ہی آٹا لے چکے ہیں جبکہ میرے گھر سے کوئی بھی آٹا لینے کے لیے نہیں آیا۔ایک معذورشہری نے بتایا کہ تین ماہ سے بستر سے لگا ہوا ہوں، مفت آٹے کے حصول کے لیے لائن میں لگا لیکن بتایا گیا کہ آپ آٹا سکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل نہیں ہیں، حالانکہ ہماری تو کوئی جائیدادیں بھی نہیں۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ آٹے کے حصول کے لیے ہمیں اس طرح ذلیل نہ کیا جائے، اگر ریلیف دینا ہی ہے تو آٹے کی تقسیم کے لیے کوئی مناسب طریقہ کار بنایا جائے۔مائیں بہنیں بھی صبح سویرے سے لائنوں میں لگی ہوتی ہیں ، جب باری آتی ہے تو بتایا جاتا ہے کہ آپ اہل ہی نہیں ہیں۔شہریوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا اِنہیں خوف ہے، شہبازشریف میں اتنی جرات ہے کہ ایک قیدی کو فون کرلے؟ علیمہ خان
-
سُنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کی نظرثانی کے آئینی بنچ پر اعتراض اٹھادیا
-
کشمیر: حالیہ تصادم پاکستانی فوج اور بھارتی قوم پرستوں کے لیے کتنا سودمند؟
-
’پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے‘ شاہ محمود قریشی کی ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کی اپیل
-
ایف بی آر نے 21 مشروبات تیارکرنے والی کمپنیوں میں افسران تعینات کردئیے
-
سول ڈیفنس کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری
-
پاک بحریہ کا مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین، نیا ترانہ ’اے وطن‘ جاری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کاعلیمہ خان اور رﺅف حسن کے نام سفری پابندیوں سے نکالنے کا حکم
-
جنگ کے دوران پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے کردار کو سراہتا ہوں، وزیراطلاعات
-
قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار
-
پاک فوج نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مسلح تصادم میں شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات بتا دیں
-
نرسوں کی تعداد میں اضافہ لیکن طبی خدمات میں عدم مساوات موجود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.