عوامی نیشنل پارٹی کی لکی مروت میں ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی مذمت

جمعرات 30 مارچ 2023 21:55

^کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2023ء) عوامی نیشنل پارٹی نے لکی مروت میں ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ پولیس اقبال خان مومند کی 4ساتھیوں سمیت شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہاپسندوں دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کی منصوبہ بندی کرنیوالوں کی کارستانیوں سے تعبیر کیا پولیس لائن پشاور دھماکہ کی ابھی دھول ختم نہیں ہوئی تھی کہ پولیس کو ایک بار پھر ٹارگٹ کیا گیا پولیس کو ٹارگٹ کر کے دہشت گرد عام شہریوں کی حوصلے پست کرنیکے لیے یہ حربے استعمال میں لارہے ہیں پی ٹی آئی اور ان کی قیادت دہشت گردوں کی سیاسی ونگ ہے جو انہیں پشتون خوا امیں دوبارہ آباد کرنا چاہتے ہیں بالادست اشرافیہ کو پشتونوں کی خون سے کوئی سروکار نہیں بلکہ وہ پشتونوں کی خون کی قیمت پر دنیا جہاں سے ڈالرز کے حصول کیلئے انہیں تہہ تیغ بنارہے ہیں شہدا کے لواحقین کے ساتھ دکھ درد کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں لکی مروت میں پولیس ڈی ایس پی کی چار ساتھیوں سمیت شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پولیس کو ٹارگٹ کر کے دہشت گرد عوام الناس کی حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ ان قوتوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جو دہشت گردوں کو دوبارہ آباد کرنے کیلئے معاہدے کرتے رہے عمران اور ان کی جماعت دہشت گردوں کی سیاسی ونگ ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے بھی پشتونوں کی خون تھم نہ ہو سکی جس پر پشتونوں کو سوچنا ہوگا بیان میں کہا گیا کہ جب تک دہشت گردوں اور ان کی سہولت کاروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا جنگی معشیت کو خیرباد نہیں کہا جاتا اچھے اور برے کی تمیز کئے بغیر دہشت گردی کی بیخ کنی نہیں کی جاتی اس طرح کے انسانیت سوز واقعات بدستور ہوتے رہینگے بیان میں شہدا کی درجات بلندی کیلئے دعا اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔