Live Updates

بشری بی بی نے توشہ خانہ میں نیب نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

بشری بی بی کی عدالت سے 16اور17 فروری کے نوٹس غیرقانونی قراردینے کی استدعا

ہفتہ 1 اپریل 2023 15:43

بشری بی بی نے توشہ خانہ میں نیب نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے نیب نوٹس پر عدالت سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

سابق خاتون اول بشری بی بی نے توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کیلئے نیب طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے جس میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ۔بشری بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فیصلہ آنے تک نیب کو میرے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دیاجائے اور درخواست پرفیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے بھی روکا جائے۔بشری بی بی نے عدالت سے 16اور17 فروری کے نوٹس غیرقانونی قراردینے کی استدعا کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات