عوام دو وقت کی روٹی کے لئے اپنی جانیں دینے پر مجبور ہیں،حلیم عادل شیخ

ہفتہ 1 اپریل 2023 20:17

عوام دو وقت کی روٹی کے لئے اپنی جانیں دینے پر مجبور ہیں،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے جب آٹے کی تلاش میں عوام ٹھوکریں کھا رہی ہوتی ہے ،پاکستان کی75 سالہ تاریخ میں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے گئے جو موجودہ وقت میں پی ڈی نے کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ مہنگائی، بوکھ و افلاس کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو آٹے کی تلاش میں بھیجتے ہیں، کہیں ٹرکوں کے پیچھے مفت آٹے کے حصول پر لوگ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، تو کہیں آٹے کے حصول کے لئے لائنوں میں لگ کر جانیں دے رہے ہیں ،گزشتہ روز سائٹ ایریا کراچی میں امداد لینے پر 11لوگ شہید ہوگئی،ان غریبوں کا خون ہم کن کے کندھوں پر تلاش کریں شہباز شریف کے، مولانا، بلاول، زرداری کے یا ان کے سہولت کاروں کے کندھوں پر تلاش کریں، جنہوں نے اس مصیبت کو ملک پر بٹھایا ان کو حساب دینا پڑے گا اب بھی وقت ہے چلے جائیں جو لوگ انہیں لائے ہیں وہ بھی توبہ کریں اور قوم سے معافی مانگیں کل کے واقعے کے اصل زمہ دار موجودہ حکمران ہیں، جنہوں نے ملک کے ایسی حالات کر دیئے ہیں کہ عوام دو وقت کی روٹی کے لئے اپنی جانیں دینے پر مجبور ہیں یہ موجودہ حکمران مجرم ہیں ان پر تمام قتلوں کی ایف آئی آر کٹنی چاہیے۔