اسحاق ڈار سے سید یوسف رضا گیلانی، سید خورشید شاہ کی ملاقات،سینیٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 1 اپریل 2023 21:49

اسحاق ڈار سے سید یوسف رضا گیلانی، سید خورشید شاہ کی ملاقات،سینیٹ سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ہفتہ کو یہاں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ملاقات کی،سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقات میں سینیٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے سید خورشید شاہ کے ساتھ ملاقات میں وزارت آبی وسائل سے متعلق امور پر بات چیت کی۔