
قرضوں میں بے پناہ اضافہ، ہر پاکستانی 2 لاکھ 16 ہزار روپے کا مقروض ہو گیا
موجودہ حکومت کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے کل قرضے 54 ہزار 942 ارب روپے تک پہنچ جانے کا انکشاف
محمد علی
ہفتہ 1 اپریل 2023
22:40

(جاری ہے)
ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت کے 10 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے کل قرضے 54 ہزار 942 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق 31 مارچ 2022 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 43 ہزار 12 ارب روپے تھا، جو اب تقریباً 12 ہزار ارب روپے کے اضافے سے 54 ہزار 942 ارب روپے ہو چکا۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق مقامی قرضوں میں 22 فیصد یا 6 ہزار 179 ارب روپے اضافہ ہوا، مقامی قرضوں کا حجم 34 ہزار 255 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، 31 مارچ 2022ء کو مقامی قرضے 28 ہزار 76 ارب روپے تھے۔ بیرونی قرضوں میں 38.5 فیصد یا 5 ہزار 751 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد بیرونی قرضے 20 ہزار 687 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں،31 مارچ 2022ء کو بیرونی قرضوں کا حجم 14 ہزار 936 ارب روپے تھا۔ جبکہ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض جنوری کے آخر تک بڑھ کر تقریباً 55 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ، رواں مالی سال کے جولائی 2022 سے جنوری 2023 کے دوران 7 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے اس عرصے کے دوران قرضوں کے بوجھ میں یومیہ اوسطاً 34 ارب روپے کا اضافہ کیا۔ یہ اضافہ بجٹ خسارے کی فنانسنگ سے زیادہ کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
-
ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
-
میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی
-
حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
-
مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ پاک بھارت مذاکرات کہاں ہوں گے
-
موسمیاتی تبدیلی سے افریقہ بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.