کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظرسرکاری ملازمین کے تنخوائوں اور مراعات میں سو فیصد آضافہ کیا جائے ،پاکستان ورکرزکنفیڈریشن بلوچستان

پیر 1 مئی 2023 20:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2023ء) پاکستان ور کرز کنفیڈریشن بلوچستان کے زیر اہتمام یکم مئی بلوچستان کے مختلف شہروں حب ،خضدار ،قلات ،مستونگ ،تربت ،گوادر ،پنجگور ،پشین،چمن ،لورالائی ،ژوب، سبی،ڈیرہ مراد جمالی،نصیر آباد ،اوستہ محمدمیں انتہائی جوشوجزبے سے منایا جارہاہے جبکہ کوئٹہ کی سب بڑی مزدور ریلی کوئٹہ چمن پھاٹک کنفیڈریشن کے صوبائی دفتر سے کنفیڈریشن کے چیئرمین منظور بلوچ علی بخش جمالی پیر محمد کاکڑداد محمدبلوچ طارق بلوچ سلام زہری ودیگر قائدین کی قیادت میں نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی جعفر خان جمالی روڈ کمشنر آفس اور منان چوک سے ہوتے ہوئے واپس ائیریگیشن دفتر چمن پھاٹک میں جلسے کی شکل اختیار کرگئی جلسے منظور بلوچ علی بخش جمالی پیر محمد کاکڑدادمحمد بلوچ سلام زہری طارق بلوچ شکیل زہری نذر مینگل حاجی عبد الکریم افضل مینگل اقبال بادینی نظام خان شمس خلجی ملک سعید لہڑی عباس مینگل فاروق بازئی منیر احمد سولنگی ندیم کھوکھرجلیل رندسجاد احمدشکر خان ریسانی ودیگر مقرین نے خطاب کیا سٹیج سیکر ٹری کے فرائض محمد زمان ناصر راہی اور عزیز احمد سارنگزئی نے سر انجام دئے مقررین خطاب کرتے ہوئے شکاگوکے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہو کہا کہ1886 میں امریکہ کے شہر شکاگومیں محنت کشوں نے اوقات کار اور اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ان کے ہاتھوں میں سفید جھنڈے تھے اس وقت کے ظالم حکمرانوں اور سر مائیہ داروں نے ان پر گولیا برسائی ان کے سفید جھنڈوں کو ان کے خون سے سرخ کردیا جس کی وجہ سے سرخ جھنڈا محنت کشوں کی نشان بن گئی ان کے جدوجہد اور قربانی سے دنیا بھر کے محنت کشوں کیلئے اوقات کار آٹھ گھنٹے مقرر ہوئی ان کے یاد میں ہر سال دنیا بھرکے محنت کش یکم مئی جوش وجزبے مناتی ہے مقررین نے عظیم مزدور رہنماء پاکستان ور کرز فیڈریشن کے مرکزی چیر مین ممتازمرحوم ماما عبد السلام بلوچ کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماما کہ وفات سے مزدور تحریک میں جو خلا پیداہوا ہے وہ مدتوں پھر نہیں ہو گا انھوں نے کہ پا کستا ن ور کرزکنفیڈریشن بلوچستان نے فیصلہ کیا تھاکہ یکم مئی 2023کو ما ما عبد السلام بلوچ کے یاد منایا جائے گا انھوں نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظرسرکاری ملازمین کے تنخوائوں اور مراعات میں سو فیصد آضافہ کیا جائے اور ورکرز کی کم سے کم اجرت 4000ہزرار مقررکی جائے اور اس پر سختی سے عمل در آمد کی جائے انھوں نے کہا ڈیلی ویجیز اورکنڑکٹ ملازمین کو ریگو لر اور پشنرز کے پنشن میں بھی 100فیصد آضافہ کیا جائے اداروں کی نجکاری اورپرائیوٹائزیشن پالیسی ترک کی جائے جن اداروں کو ماضی میں نجکاری کی گئی ہے اس کو واپس قومی تحویل میں لیا جائے انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹریڈ یونین ازم پر عائد پابندی ختم کی جائے اور لوحقین کوٹے پر عمل درآمدکی جائے انھوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز اور ٹکنیکل اداروں میں محنت کشوں کے بچوں کے نشستیں مختص کی جائے ڈومیسٹک ورکرز کی کم سے کم اجرت کا تعین اور سماجی تحفظ فراہم کی جائے انھوں نے کہا کہ مائنز ، صنعتی اور بھٹہ ورکرزکوسوشل سیکورٹی کے اداروں میں رجسٹرڈ کی جائے مارکیٹ کمیٹی ،میونسپل کار پوریشن اور دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین کو کم سے اجرت دی جائے بلوچستان یونیور سٹی ،میونسپل اداروں،پی ڈی ایم اے اور واسا ملازمین کو باقاعدگی سے تنخوائیں ادا کی جائے مرک مارکرمارٹین ڈائوفیکٹری کے مستقل ملازمین کو اور ٹائم دیاجائے بلوچستان کے تمام ٹکنیکل اور نان ٹکنیکل ملازمین کو سیول سیکر ٹریٹ کی طرح ٹائم سکیل ،آپ گریڈیشن اوردیگر مراعات دی جائے جلسے کی اختتام پر مرحوم رہنماء ماما عبد السلام بلوچ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔