پارا چنار میں اساتذہ کا قتل کھلی دہشت گردی، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھنانی سازش کا شاخسانہ ہے،طارق جعفری

جمعہ 5 مئی 2023 22:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2023ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان لسان تحریک طارق جعفری نے کہا ہے کہ پارا چنار میں اساتذہ کے انسانیت سوز بہیمانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی اور وطنِ عزیز پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھنانی سازش کا شاخسانہ ہے ملک میں کہیں بھی مکتبی اور مسلکی تنازعہ نیں اہلیان پاکستان دشمنان پاکستان کی کسی بھی سازش و شرارت کو مل کر کامیاب نیں ہونے دیں گے وزیرستان میں6 جوانوں کی شہادت پارہ چنار میں7 اساتذہ شہید دشمنان دین و وطن کا پاکستان پر وار ہے پاکستان کے امن کو پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے اپنے خون سے سینچا ہے سیاسی لڑائیوں میں قومی اداروں کو مطعون نہ کیا جائے افواج پاکستان ملکی دفاع اور سلامتی کی ضامن ہے کسی بھی قسم کی سیاست میں فوج کو ملوث کرنا فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا دشمن کو تقویت دہنا ہے کیونکہ افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے بیرونی فنڈنگ ڈکٹیشن اور ایجنڈے پر ہیں لہٰذا سیاست دان آپنے ہوس اقتدار کے لیے افواج پاکستان کو بدنام نہ کریں ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے فرامین کی روشنی میں تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کا واضح موقف ہے کہ دہشتگردی کو مسلکی یا مکتبی تنازعہ کے طور پر دیکھنا سنگین غلطی اور دہشت گردوں کو تقویت فراہم کرنے کے مترادف ہے، دہشتگرد کا کوئی مذہب و مسلک نہیں ہوتا وہ فقط دہشت گرد ہوتا ہے لہذا اسے اسی تناظر میں دیکھتے ہوئے اس سے نمٹاجانا چاہئے درس و تدریس کے امور میں مصروفِ عمل اساتذہ پر دہشت گردوں کا حملہ دراصل تعلیم یافتہ پاکستان کے خواب کو چکنا چور کر کے قوم کے مستقبل کو تاریک کرنے کی کوشش ہے، حکومت فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں سمیت کیفرِ کردار تک پہنچائے اور واقعے کے پس پردہ عوامل کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن قائم کرے انہوں نے لسان تحریک طارق جعفری نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تربیتی ورکشاپ میں دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عساکر پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں مادر وطن کا تحفظ کرنے والے شہداء کو سلام کے نعروں سے صدائیں گونج رہی تھی لسان تحریک نے کہا کہ پوری قوم ہر قسم کی جارہت کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کامکرہ چہرہ مزیدبے نقاب کرنے کیلئے پاک فوج کے کندھے سے کندھاملاکر دشمن کی ہرسازش کوناکام بنانا ہوگا کیونکہ مودی بچھو ڈنگ مارنے سے بازنہیں آتا اسکی عیاری ومکاری نکالنے کیلئے پوری قوم جذبہ حیدری سے سر شعار نشان حیدر والی اپنی پاک فوج کے ساتھ یکجان اور کھڑی ہے ہم انسداد دہشتگردی کے لیے عساکر پاکستان ایف سی‘ رینجرز‘ پولیس‘ لیویز سمیت سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پیش کردہ لاتعداد قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس امرکا اظہار کرتے ہیں کہ کہ شہدائے دہشتگردی کی لاج رکھی جائے گی دہشتگردی کی تقویت اور نیشنل ایکشن پلان کی خلافورزی کا باعث بننے والے ان تمام اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اور قیام امن کیلئے تمام کالعدم دہشتگرد گروپوں پر عملی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تربیتی ورکشاپ کے آخر میں عالم اسلام کی سربلندی وطن عزیرپاکستان کے استحکام وترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عساکر پاکستان کے آپریشن ردالفساد اور دہشت گردوں سے برسر پیکار افواج پاکستان۔ پاکستان کی سلامتی کے ضامن اداروں۔ پولیس۔ ایف سی سمیت تمام سیکورٹی فورسز کی کامیابی کامرانی اور حفاظت کے لیے دعائوں کے ساتھ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ پاکستان اور اپنے محافظوں کے خلاف کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔